Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخ رشید نے مری مقدمے کیخلاف لاہورئیکورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کرلیا

شیخ رشید کی درخواست آئندہ ہفتے سماعت کے لئے مقرر
شائع 16 مارچ 2023 10:53am
فوٹو۔۔۔ بزنس ریکارڈر
فوٹو۔۔۔ بزنس ریکارڈر

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے مری مقدمے کے خلاف لاہورئیکورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کرلیا، درخوست پر آئندہ ہفتے سماعت ہوگی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لاہورہائیکورٹ راولپبنڈی بینچ میں مری مقدمے کے خلاف درخواست دائر کی۔

مزید پڑھیں: مری کی عدالت نے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے شیخ رشید کی مری مقدمے کے خلاف جلد سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ ہفتے سماعت کے لئے مقرر کردی۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد

Sheikh Rasheed

Lahore High Court

Awami Muslim League

rawalpindi bench

Political March 16 2023

murree case