Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

چہل قدمی کیلئے نکلنے والی خاتون جج کو 2 ملزمان نے لوٹ لیا

ملزمان نے خاتون جج کو زمین پر دھکا دیا، جس کے باعث وہ زخمی ہوگئیں
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2023 10:22am

بھارت میں چہل قدمی کے لئے اپنے بیٹے کے ہمراہ گھر نکلنے والی ایک خاتون جج کو ملزمان نے لوٹ لیا اور قیمتی سامان لیکر فرار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ دہلی کے گلابی باغ میں واقع خاتون جج کی رہائش گاہ کے باہر پیش آیا۔ ملزمان نے بیگ چوری کرتے ہوئے خاتون جج کو زمین پر دھکا دیا جس کی وجہ سے ان کے سر پرمعمولی چوٹ آئی۔

مذکورہ واقعے کے دوسرے روز ہی خاتون جج کے بیٹے نے شکایت درج کرائی، جس میں الزام لگایا گیا کہ اس کی ماں، رچنا تیواری کو6 مارچ کی رات 10 بجے کے قریب موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے لوٹ لیا۔

مزید بتایا کہ ملزمان خاتون کا ہینڈ بیگ چوری کیا، جس میں مبینہ طور پر 8 سے 10 ہزار روپے سمیت چند دستاویزات، اور اے ٹی ایم کارڈ بھی موجود تھا ۔

پولیس نے دوران تفتیش سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کی موٹر سائیکل ضبط کرلی، جبکہ گلابی باغ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے پولیس نے ایک موٹر سائیکل، ایک اے ٹی ایم کارڈ اور 4,500 روپے نقد بھی برآمد کی ہے۔

india

New Delhi

Robbery