Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان: ساس نے ساتھ خریداری کرنے والی بہو کو قتل کردیا

ملزمہ نے پستول سمیت تھانہ تخت بائی میں گرفتاری دے دی
شائع 15 مارچ 2023 03:59pm

مردان میں ساس نے اپنے ساتھ خریداری کرنے والی بہو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق دونوں خواتین مردان کے علاقے تخت بائی میں خریداری کررہی تھیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس دوران ساس نے مبینہ طور پربات نہ ماننے پرطیش میں آکر بہو کو قتل کردیا۔

سرپر گولی لگنے سے 24 سالہ بہو موقع پر ہی چل بسی۔

بہو کو قتل کرنے والی ساس نے فائرنگ کے بعد پستول سمیت تھانہ تخت بھائی میں گرفتاری دے دی۔

پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

firing

Murder

Mardan