Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے وارنٹ معطل ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری

ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا
شائع 15 مارچ 2023 10:06am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

مزید پڑھیں: خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے ایک صفحے پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے 13مارچ کو جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کیا گیا ہے، عدالتی پیشی یقینی بنانے کے لئے سیشن عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

مزید پڑھیں: خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکیل ملزم کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان سیشن عدالت پیش نہیں ہوئے، وکیل ملزم کے مطابق حکومت کی جانب سے مہیا کی گئی سیکیورٹی بھی عمران خان سے واپس لے لی گئی، سیکیورٹی واپس لینے کی حکومتی دستاویزات مہیا کرنے کے لئے عمران خان کے وکلاء نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کے وکلاء سیکیورٹی واپس لینے والی حکومتی دستاویزات کے ساتھ 16 مارچ کو عدالت پیش ہوں، جب تک سیشن عدالت سے جاری عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے احکامات 16مارچ تک معطل رہیں گے۔

مزید پڑھیں: خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس: عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے 16 مارچ تک سابق وزیراعظم کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

pti

imran khan

islamabad local court

female judge Zeba Chaudhry