Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر غلام علی نے خیبرپختونخوا میں 28 مئی کی تاریخ دے دی

ہم نےتاریخ دےکرآئینی ذمہ داری پوری کردی ہے، گورنر کے پی
شائع 14 مارچ 2023 03:26pm

گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں انتخابات کے لئے 28 مئی کی تاریخ تجویز کر دی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، گورنر خیبرپختونخوا غلام علی بھی اجلاس میں شریک ہوئے، اور صوبے میں انتخابات کے لئے مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے بعد گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے میڈیا کو بتایا کہ صوبے میں انتخابات کے لئے 28 مئی کی تاریخ تجویز کردی ہے۔

صدر مملکت سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات

گورنر غلام علی کا کہنا تھا کہ امن وامان کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مشکلات ہوں گی، گزشتہ روز بھی ٹانک میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا، امن وامان کی صورتحال سے الیکشن کمیشن کوآگاہ کر دیا، دعا ہے الیکشن خیر خیریت سے ہو جائیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم نے تاریخ دے کر آئینی ذمہ داری پوری کردی ہے، سب کو علم ہے کہ رمضان جانے یا پٹھان جانے، اپریل میں رمضان ہے، اور کے پی کے عوام رمضان میں عبادات کے حوالے سے مشہور ہیں۔

گورنر کی صدر سے ملاقات

اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی کی دعوت پر گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی ایوان صدر اسلام آباد آئے اور صدر مملکت سے ملاقات کی۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا اور پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق گفتگو ہوئی، اس کے علاوہ آئین اور سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں الیکشن کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

ECP