Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز اور حمزہ شہباز نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا

مریم نواز اور حمزہ شہباز آج کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے
شائع 14 مارچ 2023 02:35pm
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

مسلم لیگ کی سینئر رہنما اور چیف آرگنائزر مریم نواز اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز آج کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے۔

مریم نواز پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 173 سے کاغزات نامزدگی جمع کروائیں گی۔

ادھر حمزہ شہباز 2 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب پی پی 146 اور پی پی 147 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

حمزہ شہباز کے وکلاء نے ان کے کاغذات نامزدگی تیار کرلیے ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

PMLN

Maryam Nawaz

lahore

nomination papers

Hamza Shehbaz

punjab election