حکومت کی جانب سے رواں سال کی گئی نیب ترامیم کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع
سپریم کورٹ کا 3 رکنی خصوصی بینچ کچھ دیر میں کیس کی سماعت کرے گا
قومی احتساب بیورو (نیب) نے وفاقی حکومت کی جانب سے رواں سال کی گئی ترامیم کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروادیں۔
تفصیلات سپریم کورٹ میں متفرق درخواست کے ذریعے جمع کروائی گئیں۔
دستاویزات میں کابینہ سے منظور کی گئیں ترامیم کی تفصیلات اور خط و کتابت شامل ہیں۔
دوسری جانب چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی خصوصی بینچ کچھ دیر میں نیب ترامیم کیس کی سماعت کرے گا۔
عمران خان نے نیب ترامیم کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ عدالت عمران خان اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرچکی ہے۔
Supreme Court
اسلام آباد
NAB Amendments
مقبول ترین
Comments are closed on this story.