تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دے دی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لئے انتظامیہ کو درخواست دے دی۔
انتظامیہ کو درخواست پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی جانب سے دی گئی ہے۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ مینار پاکستان پر اتوار کو دن 2 بجے جلسہ کرنا ہے اجازت دی جائے، پی ایس ایل میچ کے فائنل کی وجہ سے دن میں جلسہ رکھا گیا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ پرامن ہوگا، جلسے کی سیکیورٹی کے لئے انتظامات کیے جائیں، پی ٹی آئی کا جلسہ پرامن ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اتوار کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کیا تھا۔
لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی سے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ اتوار کو دوپہر 2 بجے مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے، ہم مل کر جدوجہد کریں گے اور ملک کو بچائیں گے، پچھلے 12 سال میں مینار پاکستان پر چھٹا جلسہ کروں گا، لاہوری ابھی سے جلسے کی تیاری شروع کردیں۔
Comments are closed on this story.