Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار

گرفتار دہشت گرد 20 روز قبل درہ آدم خیل سے کراچی آیا تھا، سی ٹی ڈی
شائع 14 مارچ 2023 11:59am

سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی انویسٹیگیشن نے کراچی میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی طارق گیدڑ گروپ کا دہشتگرد گرفتار کرلیا، جو اس گروپ کے کمانڈر کا اہم ساتھی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کی شناخت اسرار کے نام سے ہوئی ہے، اور اس کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے، دہشتگرد کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کو طارق گیدڑ گروپ دوبارہ منظم کرنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی، اور گرفتار دہشت گرد 20 روز قبل درہ آدم خیل سے کراچی میں دہشتگردی کی کارروائیاں کرنے پہنچا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد اسرار اس سے قبل بھی دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں سہولت کار رہا ہے، دہشت گرد کی نشاندہی پرمزید اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔

CTD

TTP

Terrorist Arrested