Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

والدین ہوشیار رہیں، چھوٹے بچے چابی کا استعمال نہیں جانتے

چابی نگلنے والا بچہ موت کے قریب پہنچ گیا
شائع 14 مارچ 2023 10:51am
تصویر/ ویکی پیڈیا
تصویر/ ویکی پیڈیا

چابی کا استعمال تالا کھونے کے لیے کیاجاتا ہے لیکن چھوٹے بچوں کے والدین ہوشیار رہیں کیونکہ لاعلمی میں بچے اس چابی کو نگل بھی سکتے ہیں۔

حال میں ہی ایک سعودی بچے نے چابی نگل لی جسے تشویشناک حال میں اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ لایا گیا۔ بچہ تقریباً موت کے قریب پہنچ گیا تھا لیکن میڈیکل ٹیم نے بروقت طبی امداد سے اس کی جان بچا لی۔

جب بچے کواسپتال لایا گیا تھا، تو میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر چھوٹے بچے کا لیپروسکوپک آپریشن کرتے ہوئے حیران کن طور پر چابی کو گلے سے نکال دیا۔

کنگ فیصل میڈیکل کمپلیکس نے اپنے بیان میں کہا کہ بچے کو سانس لینے میں دشواری پیش آنے پراسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں طبی معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ اسے کوریڈیولاجیکل معائنے کی ضرورت تھی۔

معائنے کے دوران انکشاف ہوا کہ بچے کی غذائی نالی میں چابی موجود ہے جس کے بعد فوری اقدامات کرتے ہوئے چابی کو نکال لیا گیا۔

صحت

Saudia Arabia