Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

گورنر نے کل تک الیکشن کی تاریخ نہ دی تو سپریم کورٹ جاؤں گا، مشتاق غنی

گورنر پر آرٹیکل 6 اور توہین عدالت لاگو ہو جائے گا، اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی
شائع 13 مارچ 2023 08:55pm
فائل ــ اے پی پی
فائل ــ اے پی پی

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی نے کہا ہے کہ اگر گورنر غلام علی نے کل تک انتخابات کی تاریخ نہ دی تو عدالت عظمیٰ سے رجوع کروں گا۔

مشتاق غنی نے کہا کہ میں بحیثیت اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی گورنر حاجی غلام علی کے خلاف سپریم کورٹ جاؤں گا، گورنر پر آرٹیکل 6 اور توہین عدالت لاگو ہو جائے گا جس کی درخواست میں سپریم کورٹ میں دائر کروں گا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ گورنر حاجی غلام علی نے دینی ہے تاہم وہ اب تک انتخابات کی حتمی تاریخ نہیں دے سکیں ہیں۔

الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی اور الیکشن کمیشن کے درمیان مشاورت بھی ہوچکی ہے، جس کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آسکا۔

election commision

governor kpk

By Election KPK