Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

انتخابات میں دستاویزات کی تصدیق کیلئے امیدوارکی موجودگی لازمی قرار

انتخابی عذرداری دستاویزات کی تصدیق کیلئے اوتھ کمشنر سے امیدروار کا متعارف ہونا لازم ہے، عدالت
شائع 13 مارچ 2023 06:03pm

سپریم کورٹ انتخابات میں دستاویزات کی تصدیق کیلئے امیدوارکی موجودگی لازمی قرار دے دی۔

سپریم کورٹ میں قومی و صوبائی اسمبلی میں انتخابی عذرداریوں کی دائردرخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے اوتھ کمشنر کی تصدیق سے متعلق ٹریبونل کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے انتخابات میں دستاویزات کی تصدیق کیلئے امیدوارکی موجودگی لازم قرار دے دی، اور ریمارکس دیئے کہ انتخابی عذرداری دستاویزات کی تصدیق کیلئے اوتھ کمشنر سے امیدروار کا متعارف ہونا لازم ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ امیدواران کی انتخابی دستاویزات کی تصدیق اوتھ کمشنر دو صورتوں میں کر سکتا ہے، پہلی صورت میں اوتھ کمشنر براہ راست درخواست گزار کو جانتا ہو، اور براہ راست نہ جاننے کی صورت میں اوتھ کمشنر کے متعارف شخص کا درخواست گزار کے ہمراہ ہونا لازم ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ درخواست گزار خود پیش ہونے کی بجائے شناختی کارڈ سے بھی شناخت ظاہرکرسکتا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ قانون کی منشا کے مطابق درخواست گزارکا اوتھ کمشنر سے متعارف ہونا ضروری ہے، درخواست گزرا براہ راست متعارف نہ ہو توپھرامیدوارکا پیش ہوکرپہچان کرنا لازم ہو گا۔

عدالت نے انتخابی امیدواروں کے دستاویزات کی تصدیق کی درخواستیں نمٹا دیں۔

ECP

Supreme Court of Pakistan