مہنگائی نے پرندوں کو بھی نہ بخشا
اہل خانہ کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل، پرندوں کی دیکھ بھال کیسے کریں، شہری
پرندوں سے دوستی، انہیں پالنا، ان کا خیال رکھنا صرف ایک شوق نہیں جنون ہے، جو اب مہنگائی کے ہاتھوں ماند پڑنے لگا ہے۔
پرندوں کی خوراک بھی انسانوں کی خوارک کی طرح اب 80 سے 100 فیصد تک مہنگی ہوگئی ہے۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ملک میں ہونے والی حالیہ مہنگائی کا اثر پرندوں کی خوراک پر بھی پڑا ہے، جس سے لوگ پرندے خریدنے سے کترا رہے ہیں۔
شہری کہتے ہیں کہ اب اہل خانہ کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل نظر آتا ہے، ایسے میں پرندوں کی دیکھ بھال کا شوق کیسے پروان چڑھے گا۔
عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں اپنے لئے کھانا حاصل مشکل ہے، ایسے میں پرندوں کی خوراک کہاں سے لائیں گے۔
کوئٹہ میں پرندوں کا باجرہ 50 روپے، بھنگ 300 روپے، مکئی 55، مونگ 180 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگا ہے۔
quetta
Pet Birsds
مقبول ترین
Comments are closed on this story.