Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نور مقدم کیس کے مجرم کی سزائے موت کا حکم برقرار

چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے فیصلہ سنا دیا
شائع 13 مارچ 2023 04:05pm

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم کیس کے مجرم کی سزائے موت کا حکم برقرار رکھا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہرجعفر کی ٹرائل کورٹ کی سزائے موت کا حکم برقرار رکھا ہے۔

ڈویژنل بینچ نے 21 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے فیصلہ سنا دیا۔

نورمقدم کیس: ملزم ظاہر جعفر سمیت 12ملزمان پر فرد جرم عائد

فروری 2022 میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنا تےہوئے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائی تھی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج عطاء ربانی نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو موت کی سزا سنائی جبکہ کیس کے شریک ملزمان جمیل اور افتخار کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے مجرم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر ، والدہ عصمت آدم جی اور تھراپی ورکس کے تمام ملازمین کو بری کردیا تھا۔

فیصلے کے خلاف مجرم ظاہر جعفر نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، تاہم اب اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کے مجرم کی سزائے موت کا حکم برقرار رکھا ہے۔

Islamabad High Court

noor muqadam