Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، شاداب کپتان ہوں گے

بابراعظم، فخر زمان، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد رضوان کو آرام دینے کا فیصلہ
اپ ڈیٹ 13 مارچ 2023 02:53pm
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا جبکہ کپتانی کے فرائض شاداب خان سرانجام دیں گے۔

قومی ٹیم ٹیم میں شاداب خان (کپتان)، عبداللہ شفیق،اعظم خان، فہیم اشرف، افتخاراحمد ، نسیم شاہ، صائم ایوب، شان مسعود، طیب طاہر، زمان خان، احسان اللہ ، عماد وسیم، محمد حارث، محمدنواز اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ابرار احمد، حسیب اللّٰہ اور اسامہ میر کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

افغانستان سے سیریز کے لئے آصف علی، حیدر علی، محمد حسنین اور خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے، اب ہمیں ذہن میں ورلڈ کپ رکھ کر فیصلے کرنے چاہیئں، کپتانی کے معاملے پر کوئی سازش نہیں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ تمام ٹاپ کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیا گیا ہے، بابر اعظم، رضوان شاہین اور فخر کو ریسٹ دے رہے ہیں۔

حارث رؤف سے بھی بات ہو گئی ہے، یہ لوگ اثاثہ ہیں، ان کو ریسٹ دیا جا رہا ہے، نئے لوگوں کو چانس دیا جا رہا ہے۔

PCB

lahore

Pakistan vs Afghanistan

cheif selector

Haroon Rasheed

Najam Sethi

Pak Afghan T20 Series