Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی جی خیبرپختونخوا نے تمام آوٹ آف ٹرن پروموشن ختم کردی

آوٹ آف ٹرن پروموشنز واپس کرنے سے پہلے تمام افسران اور اہلکار طلب
اپ ڈیٹ 13 مارچ 2023 11:33am
آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈاپور
آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈاپور

انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا نے تمام آوٹ آف ٹرن پروموشن ختم کر دی۔

آوٹ آف ٹرن پروموشنز واپس کرنے سے پہلے تمام افسران اور اہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پروموشن حاصل کرنے والوں کے انٹرویو کے بعد پروموشن ختم کی گئیں، سپریم کورٹ کے احکامات پر آوٹ آف ٹرن پروموشن ختم کی گئیں۔

اس حوالے سے اگلے چند روز میں آئی جی خیبرپختونخوا اپنی رپوٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آوٹ آف ٹرن میں 2500 سے زیادہ افسران اور اہلکار شامل ہیں۔

peshawar

ig kpk

out of turn promotions

akhter hayat gandapur