Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات کا امکان

آئی ایم ایف پیشگی اقدامات پر مطمئن نظر آیا تو اسٹاف لیول معاہدے کی تاریخ مل جائے گی
شائع 13 مارچ 2023 10:43am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے مزید اقدامات کے پیش نظر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات کا امکان ہے۔

ذرائع خزانہ ڈویژن کے مطابق آئی ایم ایف پیشگی اقدامات پر مطمئن نظر آیا تو اسٹاف لیول معاہدے کی تاریخ مل جائے گی اور آئی ایم ایف مطمئن نہ ہوا تو اسٹاف لیول معاہدے میں مزید تاخیر ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیشگی اقدامات میں گردشی قرضے کی ادائیگی سر فہرست ہے، گردشی قرضے کی ادائیگی کی ٹائم لائن بینک ترسیل سسٹم کے تحت دی جائے گی، حکومت آئی ایم ایف کو بینک ترسیل کی تاریخ اور رقم بتائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے آئی ایم ایف ٹیم کو زرعی اور ایکسپورٹ سبسڈی کے خاتمے کی رقوم کے استعمال کا طریقہ کار بتایا جائے گا، کمرشل قرضوں کی رقوم کی ترسیل کی تاریخ بتائی جائے گی، جون تک واپس کئے جانے والے قرضوں کی تاریخیں بتائی جائیں گی۔

پاکستان

اسلام آباد

International Monetary Fund (IMF)