Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی کی37 نشستوں پر ضمنی انتخابات منسوخ

ضمنی انتخابات 16 اور 19 مارچ کو کرانے کے شیڈول جاری کیے گئے تھے
شائع 12 مارچ 2023 05:07pm

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی37 نشستوں پر ضمنی انتخابات منسوخ کردیئے۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 37 نشستوں پر 16 اور 19 مارچ کو شیڈول ضمنی انتخابات منسوخ کردیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات 16 اوت 19 مارچ کو کرانے کا شیڈول جاری کیے گئے تھے، تاہم عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ضمنی انتخابات منسوخ کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کے قومی اسمبلی کے 24، اسلام آباد کے 3، سندھ کے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں اور بلوچستان کی قومی اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات شیڈول تھے جو اب منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کہ یہ نشستیں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

ECP