Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالمی کرکٹ ورلڈ کپ: حکومت کا قومی ٹیم کی بھارت میں سیکیورٹی پرتحفظات برقرار

بھارت نے اکتوبر میں ون ڈےورلڈ کپ کی میزبانی کرنی ہے
شائع 12 مارچ 2023 09:33am
تصویر/ ٹیلی گراف انڈیا
تصویر/ ٹیلی گراف انڈیا

بھارت میں کھیلے جانیوالے عالمی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلٸے قومی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی پر وفاقی حکومت کے تحفظات برقرار ہے۔

قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوتی جارہی ہے اسی حوالے سے ذراٸع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھی میگا ایونٹ میں شرکت کے لئے این او سی بھی جاری نہیں کیا گیا۔

ذراٸع نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم بڑی وجہ ہے جبکہ بھارت نے رواں برس اکتوبر میں ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی ہے۔

PCB

Pakistan Cricket Team

Pak India Cricket

Cricket World Cup