Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون سے زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا

عمر قید کا دورانیہ ملزم کی زندگی کے ختم ہونے تک ہوگا، فیصلہ
شائع 12 مارچ 2023 12:19am
آج نیوزــآرٹ ورک
آج نیوزــآرٹ ورک

اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون سے زیادتی کے مجرم کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عمر قید کا دورانیہ ملزم کی زندگی کے ختم ہونے تک ہوگا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے وقوعہ کے 9 ماہ بعد کیس کا فیصلہ سنایا۔ پبلک پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے کیس کی پیروی کی۔

خاتون نے تفتیش کے دوران اور مجسٹریٹ کے سامنے بیان بھی ریکارڈ کرایا تھا جبکہ ملزم کا ڈی این اے بھی میچ کر گیا تھا۔

خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم سفیر نجی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ اور غیرملکی خاتون کے گھر پر ڈیوٹی کرتا تھا جس نے گزشتہ برس چھ جون کو غیر ملکی خاتون سے اس کے گھر میں زیادتی کی تھی۔

سویڈش خاتون اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے سے منسلک ہیں جنہوں نے گھر کے سکیورٹی گارڈ پر ریپ کا الزام عائد کیا تھا۔

islamabad local court

Rape Case

Sweden Embassy