Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور کے سروسز اسپتال میں ادویات کی بڑی چوری پکڑی گئی

ملزم سے لاکھوں روپے کی جان بچانے والی ادویات اور میڈیکل آلات برآمد، انتظامیہ
شائع 11 مارچ 2023 05:35pm
فائل فوٹو ــ اے ایف پی
فائل فوٹو ــ اے ایف پی

سروسز اسپتال لاہور کا ملازم لاکھوں روپے کی جان بچانے والی ادویات اور میڈیکل آلات کی چوری میں پکڑا گیا۔

سروسز اسپتال کا ملازم ہی چوری میں ملوث نکلا۔ لاکھوں روپے کی ادویات اور میڈیکل آلات برآمد کرکے انتظامیہ نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

مختلف شہروں میں ادویات پہلے ہی اسپتالوں میں نایاب ہیں، جو موجود ہیں انہیں بھی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سروسز اسپتال لاہور کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چوری میں ملوث ملازم سے لاکھوں روپے کی جان بچانے والی ادویات اور میڈیکل آلات برآمد کرلئے گئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ملزم ادویات چوری کرکے باہر فروخت کرتا تھا۔ وارڈ بوائے نے چوری کرنے والے ملازم پر شک ظاہر کرکے انتظامیہ کو اطلاع دی۔

انتظامیہ نے تھانہ شادمان میں درخواست جمع کراتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

corruption

medicines

Lahore Services Institute of Medical Sciences