Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نقصاندہ روئی کو کہیں ٹاٹا، چند سیکنڈ میں کان صاف کرنے والے ہیڈ فونز آزمائیں

قیمت سن کر آپ کے کانوں سے دھواں نکل جائے گا۔
شائع 11 مارچ 2023 05:06pm

ہیڈ فونز اب موسیقی سننے یا ویڈیوز دیکھنے سے بہت آگے نکل چکے ہیں۔ دن بدن ٹیکنالوجی کی بڑھتی ترقی کے ساتھ ہیڈ فونز کو اب ایسی خصوصیات اور افعال فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو مختلف ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں۔

ایسا ہی ایک ہیڈ فون ”اوتو سیٹ“ ہے جو آپ کے کانوں کو صاف کرسکتا ہے۔

اولیو یونین نامی کمپنی نے ایسے ہیڈ فون تیار کیے ہیں جو صرف 35 سیکنڈ میں آپ کے کانوں کو گہرائی تک صاف کر سکتے ہیں۔

یہ ہیڈ فون چھوٹے سلیکون ایئربڈز کے ساتھ آتے ہیں جو کان کی نالی میں داخل ہوسکتے ہیں۔

ایئربڈز کو الٹراسونک ویوز کے اخراج کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ایئر ویکس اور گندگی کو اکھاڑتی ہیں، جسے پھر ہیڈ فون میں بنائے گئے ویکیوم سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے باہر نکالا جاتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ یہ پورا عمل بنا درد اور نرمی کے ساتھ مکمل ہوتا ہے، جو صارف کو ایک آرام دہ تجربہ فراہم کرتا ہے۔

اگر آپ سوچ رہے ہیں اس دوران آپ گانے بھی سن سکتے ہیں تو آپ غلط ہیں، یہ ہیڈ فون صرف کان ہی صارف کرتا ہے۔

اگرچہ کان صاف کرنے والے ہیڈ فون کا خیال عجیب لگتا ہے، لیکن اس کے پیچھے کی ٹیکنالوجی نئی نہیں ہے۔

الٹراسونک صفائی کا استعمال مختلف صنعتوں بشمول دندان سازی اور زیورات کی تیاری میں کیا گیا ہے۔

تاہم، اس ٹیکنالوجی کو ہیڈ فون پر لاگو کرنا ایک منفرد اور جدید طریقہ ہے۔

ان ہیڈ فونز کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ وہ آپ کے کانوں کو صاف کرنے کے لیے کاٹن بڈز یا دوسرے اوزار استعمال کرنے کی ضرورت کو ختم کرتے ہیں، جو خطرناک بھی ہوتے ہیں اور ممکنہ طور پر کان کی نالی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

تاہم، ان ہیڈ فونز کا پرائس ٹیگ سن کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے، کیونکہ فی الحال اس کے ایک ”جوڑے“ کی قیمت 2,753 ڈالرز ہے۔

مزید برآں، ایسے افراد جو کان اور سماعت کے مختلف مسائل کا شکار ہوں ، ان کیلئے یہ ہیڈ فونز استعمال کرنے کی ممانعت ہے۔

Otoset

Ear cleaning headphones