Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیماڑی مبینہ زہریلی گیس سے اموات: عدالتی احکامات پرجاں بحق افراد کی قبرکشائی جاری

پوسٹ مارٹم رپورٹ کو پولیس تحقیقات کا حصہ بنایا جائے گا
شائع 11 مارچ 2023 03:00pm

کیماڑی کے علاقے علی محمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس سے جاں بحق ہونے والوں کی عدالتی احکامات کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں بلدیہ یوسف شاھ قبرستان میں قبر کشائی جاری ہے۔

قبر کشائی کے لئے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کی جانب سے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ جس میں ڈاؤ یونیورسٹی فارنزک میڈیسن کے ہیڈ ڈاکٹر ذکی الدین، وومن میڈیکل پولیس آفیسر مہک عرفان، میڈیکو لیگل آفیسر سول اسپتال ڈاکٹر گلزار سولنگی، ڈاکٹر عمران اور ڈاکٹر نظام شامل ہیں۔

جاں بحق افراد کی قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور سیمپل لئے جائیں گے جبکہ پوسٹ مارٹم کے ذریعے وجہ موت کا تعین کیا جائے گا جسے پولیس تحقیقات کا حصہ بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس سے 15 دنوں میں 18 اموات ہوئی تھیں جس میں بچے بھی شامل تھے۔

Sindh Police

kemari