Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سانحہ زمان پارک: پرویز الہٰی کا جوڈیشل انکوائری اور قصور وار کو پھانسی دینے کا مطالبہ

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں رانا ثنا جیسے لوگوں کو سزا ہوتی تو سانحہ زمان پارک رونما نہ ہوتا، پرویز الہٰی
شائع 11 مارچ 2023 02:02pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی نے سانحہ زمان پارک کی جوڈیشل انکوائری کرکے قصور وار کو پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں رانا ثناء اللہ جیسے لوگوں کو سزا ہو چکی ہوتی تو آج سانحہ زمان پارک رونما نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل انکوائری کے ملزموں میں سرفہرست محسن نقوی اور آئی جی پنجاب ہیں، جوڈیشل انکوائری کرکے قصور وار کو پھانسی دی جائے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب، انتظامیہ اور پولیس علی بلال (ظل شاہ) کی شہادت میں برابر کے قصور وار ہیں، ایسی مثال بنائی جائے تاکہ آئندہ انتظامیہ اپنے اختیارات اپنے گریبان تک رکھے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کے تمام قصور وار افراد کو کٹہرے میں لایا جائے تا کہ آئندہ کسی کو ایسی گھناؤنی حرکت کرنے کی جرأت نہ ہو۔

Rana Sanaullah

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

IG Punjab

ex cm punjab

mohsin naqvi

incident zaman park