Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار

علی نواز اعوان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2023 11:58am
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور کو مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا جبکہ علی نواز اعوان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔

ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں سول جج رانا مجاہد رحیم نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی۔

مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی رہنما راجہ خرم نواز عدالت پیش ہوئے تاہم علی نواز اعوان اور علی امین گنڈا پور غیر حاضر رہے۔

علی نواز اعوان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

عدالت نے مقدمے میں علی مین گنڈا پور کو مسلسل غیر خاضری پر اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی ضمانت کی درخواست بھی خارج کردی۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔

pti leader

Ali Amin Gandapur

islamabad local court

Ali Nawaz Awan