Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جماعت اسلامی کا کراچی کی 10 مرکزی شاہراہوں پر دھرنا دینے کا اعلان

11 یوسیز میں الیکشن نہ کرانے پر شہر جام کرنے کی دھمکی
شائع 11 مارچ 2023 08:55am
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان

11 یوسیز میں الیکشن کا اعلان نہ کرنے پر جماعت اسلامی نے احتجاج کا دائرہ بڑھادیا، حافظ نعیم الرحمان نے آئندہ جمعہ کو شہر کی 10 مرکزی شاہراہوں پر دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 17 مارچ کو بھرپور دھرنا دے کر شہر جام کردیں گے۔

جماعت اسلامی نے 11 یوسیز میں الیکشن نہ کرانے پر شہر جام کرنے کی دھمکی دے دی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر بھرپور احتجاج کیا۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم دھرنا بھی دیں گے اور احتجاج بھی کریں گے، عوام نے جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیا ہے ہم ایک ایک ووٹ کا تحفظ کریں گے، جن یوسیز میں ری کاونٹنگ کے نام پر جعل سازی کی گئی وہ جعلی نوٹیفکیشن واپس لیے جائیں۔الیکشن کمیشن ملتوی شدہ 11 یوسیز کے انتخابات کا فوری اعلان کرے۔

ان کا کہنا مزید تھا کہ حق لیکر رہیں گے۔۔ کراچی میں نوجوان اور بچوں کی تعداد ڈھائی کروڑ سے زائد ہے۔ نوجوان ہماری طاقت ہیں۔ جدوجہد کے ساتھ رائے عامہ اور زہین سازی کرنی ہے، الیکشن کمیشن کو بھی انتخابات کرانے کے لئے مجبور کرائیں گے۔

جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات کا عمل مکمل نہ کرنے کے خلاف 17 مارچ کو کراچی جام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے سامنے جاری مظاہرہ ختم کردیا۔

karachi

protest

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

Elections