Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور: رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں 200 افراد کیلئے پُرتعیش کھانا، ٹینڈرطلب

محکمہ اوقاف اور مذہبی امور نے پر تکلف کھانوں کے ٹینڈر پر نوٹس لے لیا
اپ ڈیٹ 10 مارچ 2023 03:42pm
تصویر: فوڈ نرڈ
تصویر: فوڈ نرڈ

عام عوام دو وقت کی روٹ کے لیے آٹے کے حصول میں بھی مشکلات کا شکار ہے لیکن خیبرپختونخوا میں رمضان کا چاند دیکھنے والی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کیلئے وی آئی پیز سمیت 200 افراد کے کھانے کا ٹینڈر طلب کرلیا گیا۔

رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے سے متعلق اجلاس کیلئے پرتعیش مینو رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مرغن کھانوں کیلئے کوٹیشن طلب کی گئی ہے، جو اوقاف ہال کے نوٹس بورڈ پر بھی موجود ہے۔

آنے والوں کی تواضع دم پخت، بیف ، چاول،سیخ کباب، تکہ بوٹی، حلوہ، رشین سلاد ،کولڈ ڈرنکس اورسبز چائے سمیت دیگرلوازمات سے کی جائے گی۔

چاند دیکھنے کے لیے آنے والوں کے علاوہ عام مہمان بھی اس شاہی دسترخوان کا حصہ بنیں گے۔

چاند دیکھنے کیلئے 22 مارچ کو ہونے والے اس اجلاس میں شاندار ضیافت کے لئے 200 سے زائد افراد کے کھانے کا ٹینڈر طلب کرلیا گیا ہے۔

پر تکلف کھانوں کے ٹینڈر پر نوٹس لے لیا گیا

دوسری جانب محکمہ اوقاف اور مذہبی امور نے پر تکلف کھانوں کے ٹینڈر پر نوٹس لے لیا۔

آج نیوز کی پر تکلف کھانوں کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ٹینڈر کو فوری طور پر منسوخ کردیا گیا۔

سیکرٹری محکمہ اوقاف اور مذہبی و اقلیتی امور سے 12 گھنٹے کے اندر اندر جامع رپورٹ طلب کرلی گئی۔

نگراں صوبائی وزیر میاں فیروز شاہ نے کہا کہ غفلت برتنے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، تمام ترپیسہ عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جائے گا۔

peshawar

Ruet e Hilal Committee

Moon sighting committee

Lavish Dinner