Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈکیتی کے دوران 21 سالہ خاتون ڈکیت قتل، شہری لاش پیسوں سے ڈھک کر فرار

جنیسس ایسکوبار کار سوار سے رقم کا مطالبہ کر رہی تھیں، پولیس
شائع 10 مارچ 2023 12:15am
فوٹو — آن لائن
فوٹو — آن لائن

امریکی شہر شکاگو میں 21 سالہ حاملہ مبینہ خاتون ڈکیت کو شہری نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق جنیسس ایسکوبار نامی 21 سالہ حاملہ خاتون ایک کار سوار لوٹ رہی تھی، اس دوران کار میں موجود شخص مقتولہ کو فائرنگ کا نشانہ بناکر سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جنیسس ایسکوبار کار سوار سے رقم کا مطالبہ کر رہی تھی، یہ واضح نہیں کہ وہ کسی ہتھیار سے لیس تھیں، کار کے اندر اور باہر سے گولیاں چلیں جس سے ایسکوبار کو متعدد زخم آئے اور کار سوار خاتون کو زخمی حالت میں سڑک کنارے پیسوں کے ڈھیر سے ڈھانپ پر فرار ہوگئے۔

قریبی رہائشی شخص کا کہنا ہے مقتولہ ان بیٹی سے ملنے کے لئے آئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جنیسس نے میری بیٹی کو میسج کرکے مدد طلب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مصیبت میں ہے لیکن اس وقت میری بیٹی سو رہی تھی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ جب جنیسس ایسکوبار کار میں گھسنے کی کوشش کر رہی تھی تو اس کے ساتھ ایک گروہ بھی تھا، تاہم ایسکوبار کی لاش پھینکے جانے کے بعد واقعہ میں ملوث ہر شخص فرار ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ہو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

firing

United States

chicago

Dacoity