Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں وزیرخارجہ کی شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا، دفترخارجہ

اجلاس رواں سال بھارت میں ہونا ہے
شائع 09 مارچ 2023 03:51pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارت میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی شرکت کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، فیصلہ ہوتے ہی آگاہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کے زریعے ظلم و ستم کر رہا ہے آزاد کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا، بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے غیر قانونی قبضہ چھوڑنا ہو گا، بھارتی رہنما اپنے سیاسی عزائم کے لیے بین الاقوامی تنازعات پر گفتگو سے پرہیز کریں۔

دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایشیاء پیسفک میں ہونے والی گروپ بندی کو دیکھ رہا ہے دنیا کو بھارت کے ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا دیکھنا چاہیے۔

مزید کہا کہ بھارت پڑوسی ممالک بالخصوص پاکستان میں دہشتگردی کا ایک بڑا زریعہ ہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے افغانستان کے دورے سے متعلق سوال پر متاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ جب مناسب وقت آئے گا تو بلاول بھٹو زرداری افغانستان کا دورہ کریں گے۔

india

پاکستان

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan Foreign Office