Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان میں چاند کا ٹکڑا کہاں موجود ہے؟

چاند کا ٹکڑا پاکستان کو کب ملا ، چاند پر پاکستانی پرچم بھی کسی نے لہرایا
شائع 09 مارچ 2023 01:00pm
تصویر/ پکس بے
تصویر/ پکس بے

اگر ہم کہیں کہ چاند کا ایک ٹکڑا پاکستان میں موجود ہے؟ اور چاند پر پاکستان کا پرچم بھی کسی نے لہرایا تھا؟ وہ پرچم کہاں ہے؟ ہے نہ حیرت کی بات؟ چاند کا ٹکڑا اور چاند پر لہرایا جانے والا پرچم، کراچی میں موجود ہیں، لیکن کہاں؟

چاند پر پاکستان کا کوئی مشن گیا تو نہیں لیکن اس کے باوجود وہاں پاکستان کا پرچم لہرایا گیا تھا اور چاند کا ایک ٹکڑا بھی یہاں موجود ہے۔

چاند کا ٹکڑا پاکستان میں کہاں موجود ہے؟

پاکستان نیشنل میوزم میں موجود یہ چاند کا ٹکڑا امریکا کی جانب سے چاند پر بھیجے جانے والے اپولو 17 کی ٹیم وہاں سے لائی تھی۔ چاند پر جانے والی امریکا کی اسی ٹیم نے اپنے دوست ممالک کے پرچم چاند پر لہرائے تھے جن میں پاکستان کا پرچم بھی شامل تھا۔

چاند کا ٹکڑا پاکستان کوکس نے دیا؟

امریکا نے پاکستان کو چاند سے لایا جانے والا ایک ٹکڑا اور وہاں لہرایا جانے والا پاکستانی پرچم 1973 میں پاکستان کو تحفے میں دیئے تھے اور یہ تحفے اس وقت امریکی صدر رچرڈ نکسن نے پاکستانی وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کو دیئے تھے، جو اس وقت پاکستان نیشنل میوزم کراچی میں موجود ہیں۔

اپالو17 کے خلابازوں کی ٹیم جولائی 1973ء میں کراچی میں لائی تھی، اس ٹیم کا کافلہ کلفٹن سے شروع ہوا اور زیب النسا اسٹریٹ سے ہوتا ہوا، ٹاور تک گیا تھا۔ اس راستے میں کراچی کے عوام نے سڑک کے دونوں اطراف میں کھڑے ہوکر خلابازوں کو گرم جوشی سے استقبال کیا تھا۔

چاند کے ٹکڑے کی قیمت کتنی ہے؟

ماہرین کے مطابق پاکستان میں موجود چاند کے ٹکڑے کی قیمت اتنی ہی ہے جتنا اس وقت چاند پر جانے اور واپس آنے کا خرچہ ہو سکتا ہے۔ پاکستانی پرچم اور چاند کا ٹکڑا پاکستان نیشنل میوزم میں ایک تاریخی یاد کے طور پر موجود ہے یہ اس وقت پاکستان کا اثاثہ ہے۔

پاکستان

USA

Moon