Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کیخلاف اسلام آباد کی عدالتوں میں آج 3 کیسز کی سماعت

عمران خان کا آج عدالتوں میں زیر سماعت کیسز میں پیش نہ ہونے کا امکان
شائع 09 مارچ 2023 09:09am
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف آج اسلام آباد کی عدالتوں میں 3 کیسز کی سماعت ہوگی۔

سیشن عدالت، انسداد دہشت گردی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف آج 3 کیسز سماعت کے لئے مقرر ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے آج زیرسماعت کیسز میں پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی لیگل ٹیم سیکیورٹی خدشات پر استثنیٰ کی درخواستیں دائر کرے گی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوگی جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت میں سنگجانی مقدمے کی سماعت ہوگی۔

محسن شاہنواز رانجھا حملہ مقدمے میں عمران خان کی عبوری ضمانت کے کیس کی بھی سماعت آج ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 9 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

ٹریان کیس میں درخواست گزارکے وکیل دلائل جمع کرائیں گے۔

عمران خان کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت آج ہوگی، چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کریں گے۔

عمران خان کے وکلاء نے گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالتوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی درخواست دی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسلام آباد کے تمام کیسز میں ویڈیو لنک پر پیشی کی اجازت دی جائے، سیکیورٹی وجوہات پر ذاتی پیشی سے عدالتی کارروائیاں بھی تعطل کا شکار ہوتی ہیں۔

دوسری جانب نیب راولپنڈی نے آج عمران خان کو طلب کر رکھا ہے جبکہ نیب کی جانب سے آج بشری بی بی کوبھی طلب کیا گیا ہے۔

نیب نوٹس میں عمران خان سے 7 تحائف اور توشہ خانہ تحقیقات میں 6 رولیکس گھڑیوں سے متعلق پوچھا گیا ہے۔

pti

imran khan

Islamabad High Court

bushra bibi

islamabad local court

justice aamir Farooq

nab rawalpindi