Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

زمان پارک سے متعلق مبینہ آڈیو لیکس پرفضل الرحمان کی کڑی تنقید

'عمران خان کو اسی لیے قوم پرمسلط کیا گیا تھا'
شائع 08 مارچ 2023 10:10am

سربراہ جمیعت علمائے اسلام (ف) فضل الرحمان نے سوشل میڈیا پرلاہورمیں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر جمع کارکنوں سے متعلق غیرمصدقہ آڈیو لیکس پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو اسی لیے قوم پرمسلط کیا گیا تھا۔

ٹوئٹرپراپنے پیغام میں فضل الرحمان نے کہا کہ ، ’جو افسوسناک اور اخلاقی پستی کے معاملات کی اطلاعات زمان پارک کے اطراف سے آرہی ھیں اور جس کی تصدیق گزشتہ دنوں کی آڈیو لیکس سے بھی ھورھی ھے شرافت اس کا ذکر کرنے سے بھی قاصرہے‘۔

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ وہی اخلاق باختگی کا کلچرہے جسے ہمارے معاشرے پہ مسلط کرنے کے لیےعمران خان کواس قوم پرمسلط کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کئی ایسی غیرمصدقہ آڈیولیکیس وائرل ہیں جن میں پارٹی کی خواتین کارکن زمان پارک کے باہر غیراخلاقی سرگرمیاں فروٖغ پانے کی شکایت کررہی ہیں۔

pti

imran khan

JUIF

zaman park

Maulana Fazal ur Rehman