Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

خواتین کوسماجی واقتصادی طور پر بااختیار بنانے کا عزم کرتے ہیں، صدرِِ مملکت

صدرعارف علوی کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
اپ ڈیٹ 08 مارچ 2023 09:11am
تصویر/ اے پی پی
تصویر/ اے پی پی

صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ آج پاکستان عالمی برادری کیساتھ خواتین کا عالمی دن منارہا ہے ہم خواتین کوسماجی واقتصادی طورپربااختیاربنانے کا عزم کرتے ہیں۔

صدرمملکت نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اورڈیجیٹل تقسیم اوربدلتی دنیا میں خواتین کوبااختیاربنانے کیلئے ان کی شمولیت میں اہم رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین ٹیک ایجوکیشن، کیریئر اور گورننس میں کم نمائندگی رکھتی ہیں ہمیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کو ٹیکنالوجی کے پروگراموں تک خواتین کی رسائی بڑھانے کی ضرورت ہے ہمیں حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے خواتین کیرئیربنائیں انہیں ضروری ہنر اور تربیت کے مواقع مہیا ہوں، خواتین کی خودمختاری کیلئے وسائل فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔

پاکستان

President Arif Alvi

Women Day 2023