Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

246 میں سے 215 یونین کونسل کے حتمی نتائج کا اعلان
شائع 07 مارچ 2023 11:30am

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ 246 میں سے 215 یونین کونسل کے حتمی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کی 246 یونین کونسلز میں سے 215 یونین کونسلز میں پیپلز پارٹی 84 یونین کونسلز حاصل کرکے اول نمبر پر ہے جبکہ جماعت اسلامی بیاسی یونیز کونسل جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک انصاف 40 یونین کونسلز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ مسلم لیگ ن 5 یوسیز میں کامیاب قرار دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جے یو آئی 3 اور ایک یو سی آزاد امیدوار کے حصے میں آئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 20 یوسیز کے نتائج روک دیے ہیں جبکہ 11 یوسیز پر امیدواروں کے انتقال کے باعث ضمنی انتخابات کروائے جائیں گے۔

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات روک دیے

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات روک دیے۔

سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے 9 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواستیں منظورکرلیں۔

عدالت نے 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات روک دیے اور 16 مارچ کو ضمنی الیکشن کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد بھی روک دیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل کا موقف تھا کہ لاہور، پشاور، اسلام آباد اور بلوچستان میں بھی ایسی ہی درخواستوں پرحکم امتناع مل چکاہے۔

عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔

local bodies election

ECP

karachi

اسلام آباد