Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان اب بھی مقبول ترین رہنما، نوازشریف اور بلاول بھٹو برابر

گیلپ سروے میں رائے دہنگان نئی ایماندار پارٹی کے خواہاں
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2023 12:27pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

گیلپ پاکستان نے فروری 2023 کے پہلے 20 روز میں کیے گئے قومی نمائندہ سروے کے نتائج جاری کردیے ہیں۔ عمران خان اب بھی مقبول ترین لیڈرہیں۔

گیلپ سروے میں عوام کی بڑی تعداد نے ملک میں مہنگائی اورمعاشی عدم استحکام کا ذمہ دار پی ڈی ایم کو ٹھہرایا ہے، کیونکہ 62 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ موجودہ بحران کی ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کے بجائے پی ڈی ایم ہے۔

ہر پانچ میں سے ایک پاکستانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ان کی یا ان کے گھر کے کسی فرد کی ملازمت جاچکی ہے۔

سروے کےمطابق اگرایماندار سیاسی ارکان اورٹیکنوکریٹس پرمشتمل کوئی نئی پارٹی بنائی جاتی تو 53 فیصد لوگ اپنی موجودہ پارٹی چھوڑ کر نئی پارٹی کو ووٹ دیتے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی مقبولیت میں خاص کمی نہیں آئی۔ گیلپ سروے کے مطابق 61 فیصد پاکستانی ان کے بارے میں اچھی رائے رکھتے ہیں۔

دوسرے نمبر پرنواز شریف اور بلاول بھٹو مقبولیت کے پیمانے پر برابراترے۔ 36 فیصد پاکستانی ان دونوں کے بارے میں اچھی رائے رکھتے ہیں۔

جہاں بلاول بھٹو زرداری مقبولیت میں مریم نواز سے آگے ہیں وہیں آصف زرداری مقبولیت کے گراف میں سب سے نیچے ہیں ، سروے کے مطابق پنجاب میں عوام کی اکثریت آصف زرداری کوپسند نہیں کرتی۔

سروے کے مطابق 61 فیصد پاکستانیوں کی اکثریت چاہتی ہے کہ نواز شریف واپس آئیں۔ مسلم لیگ (ن) کے 91 فیصد ووٹر کی بھی یہی خواہش ہے کہ نواز شریف ان کے درمیان موجود ہوں۔

سروے میں چاروں صوبوں، شہری اور شہری علاقوں کا احاطہ کرتے ہوئے تقریباً 2000 لوگوں سے جوابات پوچھے گئے تھے۔

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

imran khan

Bilawal Bhutto Zardari

GALLUP SURVEY