Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

مساجد اور گھروں پر نفلی عبادات اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا
شائع 07 مارچ 2023 10:03am

ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ مساجد اور گھروں پر نفلی عبادات اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔

شب برأت پر ملک بھر کے تمام شہروں کی مساجد اور دیگر عبادت گاہوں میں بابرکت محافل کا اہتمام کیا جائے گا، شب بیداری ہوگی اور رات بھر عبادات اور نوافل ادا کیے جائیں گے۔

فرزندان اسلام شب برأت کے اجتماعات میں اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، ملک اور قوم کی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی اور اپنے مرحومین کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں گے۔

شب برأت کے موقع پرلوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے اور فاتحہ خوانی کے لئے قبرستانوں میں بھی جائیں گے۔

پاکستان

اسلام آباد

Shab e Barat

celebrate