Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سہیل تنویر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر نے 130 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کیں
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2023 02:05pm
سہیل تنویر۔ فوٹو — فائل
سہیل تنویر۔ فوٹو — فائل

پاکستان کے لٸے تینوں فارمیٹس میں نماٸندگی کرنے والے آل راؤنڈر سہیل تنویر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب ساٸٹ ٹوٸٹر پر انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹاٸرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے سہیل تنویرنے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ اور فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے انٹرنیشنل سطح پر انہیں مواقع دیے۔

سہیل تنویر نے پاکستان کی طرف سے 62 ون ڈے 57 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلتے ہوے تینوں فارمیٹس میں 130 وکٹیں حاصل کی۔

سہیل تنویر کو آئی پی ایل کے اولین ایڈیشن میں راجستھان رائلز کی جانب سے بہترین بولنگ کا ریکارڈ بنانے کا اعزاز بھی حاصل رہا ہے۔

PCB

Retirement

INTERNATIONAL CRICKET

Sohail tanvir