Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

منی لانڈنر گ کیس: نیب ٹیم عمران خان کو نوٹس وصول کرانے زمان پارک پہنچ گئی

زمان پارک کی سکیورٹی نے نیب ٹیم کو عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر روک دیا
شائع 06 مارچ 2023 06:17pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) کی دو رکنی ٹیم عمران خان کو منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس وصول کرانے زمان پارک پہنچ گئی۔

نیب کی ٹیم کو عمران خان کے گھر تک رسائی نہ ملی، زمان پارک کی سکیورٹی نے نیب ٹیم کو رہائش گاہ کے باہر روک دیا تھا۔

بعد ازاں نیب لاہور کی 2 رکنی ٹیم زمان پارک سے روانہ ہوگئی۔

اسی موقع پر صحافی نے نیب ٹیم سے سوال کیا کہ عمران خان کو نیب کی جانب سے کونسا نوٹس وصول کرایا، نیب اہلکاروں نے میڈیا کے سوالوں کے جواب دینے سے گریز کیا۔

اس سے قبل نیب کی ٹیم نے سابق وزیراعظم کی لاہور زمان پارک رہائشگاہ پہنچ کر توشہ خانہ کیس میں طلبی کا نوٹس وصول کرایا تھا۔

22 فروری کو نیب اسلام آباد کی جانب سے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نیب اسلام آباد نے 9 مارچ دن ڈھائی بجے طلب کیا گیا ہے۔

NAB

imran khan

lahore

money laundring case

zaman park