Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیتابھ بچن ’پراجیکٹ کے‘ کا ایکشن سین کرواتے ہوئے زخمی

واقعے کے بعد شوٹنگ روک کر اداکارکوفوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔
شائع 06 مارچ 2023 03:22pm

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکارامیتابھ بچن فلم کی شوٹنگ کے ایکشن سین عکسبند کرواتے ہوئے زخمی ہوگئے۔

ہندوستان ٹائمزمیں شائع رپورٹ کے مطابق نے امتیابھ بچن نے اپنے بلاگ میں بتایا کہ وہ حیدر آباد میں فلم ’پراجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سین میں زخمی ہو گئے۔

واقعے کے بعد شوٹنگ روک کر اداکارکوفوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔

اداکار نے بتایا کہ ان پسلیوں پر چوٹیں آئی ہیں، مرہم پٹی کردی گئی تاہم سانس لیتے ہوئے تکلیف محسوس ہورہی ہے۔

ڈاکٹرزنے انہیں آرام کامشورہ دیا ہے ، امیتابھ بچن نےمداحوں کو بتایا ہے کہ وہ ادویات لے رہے ہیں۔

فی الحال امیتابھ بچن کے طے شدہ تمام شیڈول منسوخ کردیے گئے ہیں اور ان کی صحت کی مکمل بحالی تک کوئی شوٹنگ نہیں کی جائے گی۔

اداکار نے بتایا کہ وہ موبائل فون کا تھوڑا بہت استعمال کررہے ہیں، اس کے علاوہ سب کچھ ٹھیک ہے۔

بالی ووڈ کے بگ بی نے ہراتوار کو ہونے والے درشن کی معطلی کا اعلان بھی کرتے ہوئے کہا کہ ان کیلئے یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ مداحوں سے نہیں مل سکیں گے اس لیے اس ہفتے مت آئیے گا۔

واضح رہے کہ سائنس فکشن فلم فلم ’پراجیٹ کے‘ مرکزی کرداروں میں امیتابھ کے علاوہ دیپکا پاڈوکون اوردیشا پٹانی شامل ہیں۔

فلم کےڈائریکٹرناگ ایشوین ہیں اور آئندہ سال 12جنوری کئی زبانوں میں ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Bollywood

Amitabh Bachchan

Project K