Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیفی خلیل کے ’کہانی سُنو‘ کا جادو ڈچ گلوکارہ پربھی چل گیا

گلوکارہ نے گانا ’کہانی سنو‘ اپنی آواز میں گاکر ویڈیو شئیر
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2023 03:26pm
اسکرین  گریب
اسکرین گریب

معروف پاکستانی گلوکارکیفی خلیل کے مشہورگانے ’کہانی سنو‘ نے ڈچ گلوکارہ پربھی اپنا سحرطاری کردیا ہے۔

گلوکار کا گانا شہرت کی ایسی بلندی پرپہنچا ہے کہ بھارتیوں کے اسے اب ایک ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے بئی اپنی آواز میں ریکارڈ کرواکر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکی ہے۔

بلوچ گلوکار کیفی خلیل نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 سے شہرت حاصل پائی تھی، ان کا تعلق کراچی کے پسماندہ علاقے لیاری سے ہے۔

کیفی خلیل کا ”کہانی سنو 2.0“ یوٹیوب کی ٹاپ 10 گلوبل ویڈیوز میں شامل

اس سے پہلے ایما ہیسٹرز اپنی آواز میں سپر ہٹ گانا ’پسوڑی‘ بھی گا چکی ہیں جس نے سب کو حیران کردیا تھا۔

نیدرلینڈز کے سفارت خانے نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے پسوڑی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 2023 کے آغاز کے لیے اس سے بہتر اور کیا چیز ہوگی۔

پاکستان

Kaifi Khalil

Emma Hesters