Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کل عمران خان کی گرفتاری نہیں ہوئی تو بہتر ہوا، خواجہ آصف

کوئی کہتا ہےعمران خان واش روم میں چھپے ہوئے تھے، وزیردفاع
شائع 06 مارچ 2023 01:51pm
تصویر/  اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے گزشتہ روز عمران خان کی گرفتاری نہ ہونے بہتر ہوا ہے اس طرح کی بزدلی دیکھتے رہیں تو ہمارا ہی فائدہ ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اتحادی حکومت میں اختلافات ایک فطری بات ہے مسائل کو گفتگو شنید سے طے کرلیے جاتے ہیں اس میں کوئی پریشانی والی بات نہیں بہت ساری جماعتیں حکومت کا حصہ ہیں ضروری نہیں ہے کہ تمام مسائل پر یک زبان ہوکر بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں مسلم لیگ ن کے وزراء تعاون نہیں کررہے ہوسکتا ہے انکا اعتراض درست ہو ہمیں پیپلزپارٹی کے وزراء سے سپورٹ ملتی ہے اور ہمارے وزراء کوشش کرتے ہیں۔

وزیردفاع کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کل عمران خان کی گرفتاری نہیں ہوئی توبہترہوا اس طرح کی بزدلی دیکھتے رہیں تو ہمارا ہی فائدہ ہے بجائے اسکے کہ عمران خان کو جیل میں بند کردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی کہتا ہےعمران خان واش روم میں چھپے ہوئے تھے کوئی کہتا ہے اسٹور میں چھپے ہوئے تھے عمران خان گرفتارنہ ہونا بہت اچھا ہوا ہے۔

PMLN

imran khan

Khawaja Asif