پنجاب میں لاء افسران کی برطرفی کیخلاف اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا
پنجاب میں لاء افسران کی برطرفی کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس شاہد وحید کی جانب سے سماعت سے معذرت کرنے پر عدالت نے مقدمہ کسی اور بینچ میں مقرر کرنے کے لئے چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔
پنجاب میں لاء افسران کی برطرفی کیخلاف اپیلوں پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی تاہم بینچ میں شامل جسٹس شاہد وحید نے اپیلیں سننے سے معذرت کر لی۔
مزید پڑھیں: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور 97 لاء افسروں کی برطرفیاں درست قرار
جسٹس شاہد وحید کی معذرت کے بعد عدالت نے مقدمہ کسی اور بینچ میں مقرر کرنے کے لئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھجوا دیا۔
لاء افسران کی اپیلوں پر سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے روبرو مقرر تھی۔
مزید پڑھیں: نگراں حکومت پنجاب کی جانب سے برطرف لاء افسران کی بحالی کا حکم
نگراں پنجاب حکومت نے سابق ایڈووکیٹ جنرل سمیت ان کی ٹیم کے ارکان کو برطرف کر دیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے برطرفی برقرار رکھی جس پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.