Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن آفس کے باہر دھرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کی قوت کو ہلکا نہ لیں، حافظ نعیم
شائع 06 مارچ 2023 12:10pm
اسکرین گریب/  امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم
اسکرین گریب/ امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد 11 یوسیز کے نتائج نہ آنے پر جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن سندھ کے آفس کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی دہشت گردی کرسکتی ہے لیکن کراچی سے نہیں جیت سکتی، جماعت اسلامی ایم کیو ایم کی طرح بکے گی نہیں بلکہ اپنے ایک ایک ووٹ کا تحفظ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ 11 یوسیز کے فیصلے تک دھرنے سے نہیں اٹھیں گے جماعت اسلامی کی قوت کو ہلکا نہ لیں ہم پورے ملک میں احتجاج کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ دھرنے کو مرکز بنا کر پورے شہر میں مہم چلائیں گے بلدیاتی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن کو اپنے پاس رکھنا چاہیے تھے، ڈیڑھ ماہ تک نتائج پریز ائیڈنگ افسران کے پاس ہونے سے آر اوز کو کھیلنے کا موقع مل گیا۔

مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی کا کھیل کھیلا ہے پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر تھی پہلے نمبر پر آنے کی کوشش کی حلقہ بندیوں پرتحفطات ہیں۔

PPP

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami