Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواب شاہ کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی، ایک نوجوان جاں بحق، 15 افراد زخمی

زخمیوں میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہیں
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2023 04:59pm

نواب شاہ میں کڈھر روڈ پر مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان جاں بحق اور15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

مسافر کوچ کوئٹہ سے حیدرآباد جارہی تھی کہ اچانک روڈ سے اترگئی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ایک نوجوان عطاء اﷲ جاں بحق اور 15 افراد شدید زخمی ہوگئے جب کہ زخمیوں میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔

Road Accident