Aaj News

جمعرات, مئ 08, 2025  
10 Dhul-Qadah 1446  

آئی ایم ایف پہلی بار اہداف کے حصول پر مطمئن, اسٹاف لیول معاہدے کا عندیہ

مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2023 11:47am
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

پاکستان اورعالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلی بار اہداف کے حصول پر آئی ایم ایف مطمئن ہوگیا جبکہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے گرین سگنل کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹاف لیول معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان

IMF