Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

صدر اور وزیراعظم کا اداکار قوی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار

پاکستان ایک لیجنڈ اداکار سے محروم ہوگیا، شہباز شریف
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2023 09:10am
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف نے اداکار قوی خان کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک لیجنڈ اداکار سے محروم ہوگیا، قوی خان نے فلم، اسٹیج اور ریڈیو پر اپنے فن کا لوہا منوایا، انہوں نے ریڈیو پشاور پر چائلڈ اسٹار کے طور پر کام شروع کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قومی خان کی اداکاری عوام کے ذہنوں میں آج بھی زندہ ہے، ٹی وی اور فلم کے ناظرین ان کی کمی محسوس کرتے رہیں گے۔

صدرعارف علوی کا اداکار قوی خان کے انتقال پر اظہار افسوس

دوسری جانب صدرعارف علوی نے بھی معروف اداکار قوی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدرمملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ایک عظیم فنکار سے محروم ہوگیا، فن کے لئے قوی خان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

صدر عارف علوی نے مرحوم قوی خان کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار محمد قوی خان کینیڈا میں انتقال کرگئے، وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے، مرحوم بچوں کے پاس کینیڈا میں مقیم تھے۔

قوی خان نے لاتعداد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، انہیں پرائڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

اسلام آباد

condemns

Qavi Khan

PM Shehbaz Sharif

Legendry Pakistani Actor

Died