Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

امیر قطر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔
شائع 05 مارچ 2023 11:19pm
تصویر بزریعہ اے پی پی
تصویر بزریعہ اے پی پی

وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے دوطرفہ باہمی مفاد کے وسیع تر امور اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی وسرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں پہلے سے استوار بہترین تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ملاقات کے دوران قطر کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارتی اور پاکستان سے ہنرمند افراد کی قطر برآمد کے طریقوں اور ذرائع بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

اتوار کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے دوحہ پہنچنے کے بعد امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔

وزیراعظم شہبازشریف اقوام متحدہ کے زیراہتمام کم ترقی کرنے والے ممالک کی کانفرنس کے پانچویں اجلاس میں شرکت کے لئے قطر پہنچے ہیں۔امیر قطر کی دعوت پر وزیراعظم اِس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف اور شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے دوطرفہ باہمی مفاد کے وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور قطر کے درمیان معاشی وسرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں پہلے سے استوار بہترین تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی۔

امیر قطر نے قطر کی ترقی میں پاکستانی محنت کشوں کی کاوشوں کو سراہا اور خاص طورپر قطر کی میزبانی میں فیفاورلڈ کپ 2022 کے کامیاب انعقاد کے موقع پر پاکستانی سکیورٹی حکام کے شاندار کارکردگی کو سراہا۔

ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کی ترقی کے منصوبوں میں قطر کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع کو اجاگر کیا۔

ملاقات کے دوران قطر کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارتی اور پاکستان سے ہنرمند افراد کی قطر برآمد کے طریقوں اور ذرائع بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

امیر قطر نے وزیراعظم شہبازشریف کو قطر آمد پر خوش آمدید کہا۔

انہوں نے پاکستان اور قطر کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

انہوں نے پاکستان کی ترقی کے ایجنڈے میں قطر کی طرف سے بھرپور تعاون کے پختہ عزم اور حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے امیر قطر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

qatar

PM Shehbaz Sharif

Sheikh Tamim Bin Hamd Al Sani