Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران کی گرفتاری، شہر بھر کی پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت

گرفتاری کے بعد عمران خان کو راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔
شائع 05 مارچ 2023 07:20pm

اسلام آباد پولیس کا عمران خان کی گرفتاری سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں گرفتاری کے بعد کی صورتحال پرجائزہ لیا گیا۔

عمران خان کو کچہری پیش کیے جانے کے حوالے سے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی آپریشن کو کچہری کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

کچہری میں عمران خان کی پیشی کے وقت تمام سیف سٹی کیمرے ٹھیک ہونے چاہئیں، عمران خان کو لاہور سے گرفتاری کے بعد راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔

شہر میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب پولیس موٹروے سے منتقلی کے دوران بھی سکیورٹی فراہم کرے گی۔

islamabad police

Imran Khan Arrest