Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھڑی چور فارن ایجنٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا، مریم کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

یہ سمجھوتہ نہیں این آر او کی منتیں ہیں، وفاقی وزیر
شائع 04 مارچ 2023 10:49pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ گھڑی چور فارن ایجنٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا۔

ایک بیان میں عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنہوں نے رجیم ہٹا کر امپورٹڈ حکومت بنائی، جنہوں نے تم پر حملہ کرایا، سب سے سمجھوتہ کرنے کو تیار ہو۔

لیگی رہنما نے کہا کہ جنہیں میر جعفر،میر صادق کہا سب کو معاف کرنے کو تیار ہو، دراصل یہ سمجھوتہ نہیں این آر او کی منتیں ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سمجھوتے کی بات اس لئے کی تاکہ انہیں ہیروں، 190 ملین پاؤنڈ کے بند لفافے اور القادر ٹرسٹ کی ٹرسٹی کو جواب نہ دینا پڑے۔

واضح رہے کہ اپنے حالیہ کارکنوں سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ملک کی خاطر سب سے بات چیت اور سمجھوتہ جب کہ خود پر حملہ کرنے والوں کو معاف کرنے بھی کو تیار ہیں۔

pti

PMLN

imran khan

Maryam Aurangzeb