Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

200 پیشیاں بمقابلہ 2 پیشیاں: ن لیگ نے نیا بیانیہ دے دیا

'یہ ہیش ٹیگ نہیں، سوالات ہیں جن کا جواب دینا ہوگا'
شائع 04 مارچ 2023 06:16pm
تصویر بزریعہ سوشل میڈیا
تصویر بزریعہ سوشل میڈیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے دوپرے نظام کو ہتھیار بناتے ہوئے نیا بیانیہ اپنا لیا ہے، اور اس ھوالے سے سوشل میڈیا مہم بھی شروع کردی ہے، جس کا آغاز وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی ٹوئٹ سے ہوا۔

مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا، ’دوہرے نظام پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا۔‘

ان کا اشارہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کی پیشیوں اور ضمانتوں کی طرف تھا۔

ہفتہ کو کئے گئے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 200 پیشیاں بمقابلہ 2 پیشیاں، 2 سال جیل بمقابلہ فوری بیل (ضمانت)۔

انہوں نے مزید کہا کہ 6 ماہ تک ”بیل“ نہیں کے مقابلہ میں ایک دن میں چار بیلیں (ضمانتیں)۔

انہوں نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا، غیرملکیوں سے فنڈ لینے پر خاموشی، سب چھوڑیں آئین توڑنے پر سزا تو دیں۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی 200 عدالتی پیشیوں اور عمران خان کی 2 پیشیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

تصویر میں انصاف کے ترازو کے پلڑے برابر کرنے کا ہیش ٹیگ بھی شیئر کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا یہ بیانیہ دیگر لیگی رہنماؤں نے بھی شئیر کیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ یہ ہیش ٹیگ نہیں، سوالات ہیں جن کا جواب دینا ہوگا۔

ایک اور صارف نے ”ہائبرڈ رجیم کے متاثرین“ کی فہرست بھی پیش کی۔

PMLN

Marriyum Aurangzeb